دو محرم کی مجلس کو امام بارگاہ محمد تقی میں مولانا سیف عباس کا خطاب

0
98

برائے اشاعت
عشرۂ مجالس کی دوسری مجلس کو امام باڑہ سید تقی صاحب میں ولایت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سیدسیف عباس نےفرمایاکہا اقرارِ ولایت ِمولائے کائنات ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے کیونکہ بغیر ولایت کے اقرار کے کوئی عمل قبول نہیں ہو سکتا ہے اسلئے کہ ولایت اصول دین میں ہے اور جب تک اصول دین پر ایمان نہیں ہوگا اسوقت تک فروع دین کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ جس طرح اللہ کی وحدانیّت اور رسولﷺ کی رسالت کے بغیر انسان مسلمان نہیں رہ سکتا اسی طرح علیؑ کی ولایت کے بغیر کسی مسلمان کا کوئی عمل کیسے قبول ہو سکتا ہے ؟ اس لئے کہ علیؑ ہی وہ ہیں جو نفس رسولؐ ہیں لہٰذا جو بھی شریعت خدا کی طرف سے ہمارے پیغمبر پر نازل کی گئی اسکا سیدھا تعلق علیؑ کی ذات سے رہا ہے اسلئے اگر مسلمانوں کو ایک اسلام اور ایک شریعت چاہیئے تو ولایت کو ماننا ہوگا ۔
آخر میں مولانا نے امام حسین ؑ کا مدینے سے اپنے اہل حرم کے ہمراہ دین و شریعت کی حفاظت کے لئے سفر کا دلسوز منظر پیش کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here